اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایم ایم عالم کی صلاحیت ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے‘ ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے، ایم ایم عالم اپنا سیبر86 جیٹ طیارہ اڑا رہے تھے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ایم ایم عالم کی صلاحیت ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے۔

پاک بھارت 1965 کی جنگ کے ہیرو اور پاکستان ائیر فورس کے قابل فخر پائلٹ ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

1965 کی جنگ کے ہیروایم ایم عالم کوہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

پاک فضائیہ کی تاریخ کا درخشندہ ستارہ محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یادرکھی جائے گی، بطور پائلٹ ایم ایم عالم نے دشمن کے پانچ طیاروں کوچشم زدن میں زمیں بوس کردیا، انہوں نے مجموعی طور پر نو بھارتی طیاروں کوگرایا، ان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں