اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جواب دیا، آئیے بات کریں اورتمام مسائل حل کریں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مثبت انداز میں جواب دیا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں۔
PM has responded to PM Modi, in a positive spirit, reciprocating his sentiments. Let’s talk and resolve all issues. We await formal reaponse from India.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) September 20, 2018
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پرزور دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خط میں مزید کہا ہے کہ تنازع کشمیراور دہشت گردی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کوخط‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پرلانے کے لیے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔