اسلام آباد : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق بھارتی اخبار کے اعتراف کے بعد دفترخارجہ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق بھارتی اخبار کے اعتراف پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا۔
ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹ میں کہا بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ، بھارتی حکومت نے اخبار سے خبر غائب کرادی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا صحافی چندن نندے خبر لگانے کے بعد سے لاپتہ ہے، چندن نندے کا اہلخانہ اوردوستوں سے کوئی رابطہ نہیں، چندن نندے کوآخری بارخان مارکیٹ دہلی میں دیکھا گیا۔
بھارتی اخبار نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق اندرونی کہانی بیان کی تھی، جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ کلبھوشن را کا ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، کلبھوشن کو تعینات کرنے پر را کے 2افسران کو تحفظات تھے۔
مزید پڑھیں : کلبھوشن اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا،بھارتی اخبار کا انکشاف
اخبار کا کہنا تھا کہ راکے دوافسرکلبھوشن کے پاکستان میں کام کے مخالف تھے، راکے سابق سربراہان کا کہنا تھا کلبھوشن کی تعیناتی میں بنیادی اصول نظراندازکئےگئے۔
بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔