پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں تعینات سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن یورپی یونین کے سفیر وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے تحت اعزاری فوکل پرسن میاں مبین اختر سے ملاقات کے موقع پر کہی، ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متحد ہوکر تمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے محنت کرنے کی ضرورت ہے، مسلسل جدوجہد، قربانیوں اور محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے سفیر پاکستان نے میاں مبین کی خدمات کو سراہا اور وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی وسائل کے فوکل پرسن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں ملک کی ترقی کیلئے اوورسیز پاکستانی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانی کا اہم کردار رہا ہے اور رہے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں