وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈاکٹرندیم جاویدفرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔
ڈاکٹرندیم جاویدتدریسی شعبےسےبھی وابستہ رہےہیں اور وہ وزیراعظم کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم جاوید 2014 سے 2018 تک پاکستان کےچیف اکانومسٹ رہے ہیں۔