پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ جیتنے کیلیے آسٹریلیا کی کس عجیب وغریب حکمت عملی سے بھارت چکرا گیا؟ تجزیہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا 2023 کا ورلڈ کپ جیت کر چھٹی بار ون ڈے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا اس فتح کو ایک تجزیہ کار نے دلچسپ پیرائے میں پیش کیا ہے۔

بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو اس کی سر زمین پر زیر کرکے چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فتح کے بعد کرکٹ سے وابستہ تجزیہ کاروں کے تبصرے جاری ہیں جس میں کینگروز کی فتح اور سورماؤں کی شکست کی وجوہات پر تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل میں معروف اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میچ میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آسٹریلیا نے وہ عجیب وغریب حکمت عملی اپنائی کہ بھارت خود چکرا گیا۔ کینگروز نے ٹیم انڈیا کی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت پورا ٹورنامنٹ آؤٹ اسٹینڈنگ کھیلا اور فائنل تک نا قابل شکست رہا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد جیت کے ٹریک پر قدم رکھا جس کی وجہ شاید یہ تھی کہ ابتدا میں کینگروز کو ہیڈ کا ساتھ حاصل نہیں تھا۔

انہوں نے فائنل میچ پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کو لوگوں کی بڑی تعداد پچ کی صورتحال اور ٹاس جیتنے سے جوڑ رہی ہے یہ بھی فیکٹر ہے لیکن اگر گہرائی سے جائزہ لیں تو احمد آباد میں آسٹریلیا نے اپنی کلاس دکھائی وہ روایتی انداز میں کرکٹ کھیلنے کے بجائے بھارت سے چیس بورڈ پر میچ کھیلا اور مخالف ٹیم کی طاقت کو ضرب لگانے کے لیے حالات کی مناسبت سے کھیلا اور گیم سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

تجریہ کار نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اپنے ملک میں مختلف اقسام کے گیم کھیلتے ہیں کیونکہ وہاں کھیلوں کا کلچر ہے۔ پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد جس طرح فیلڈ پلیسنگ کی اور پانچ فیلڈرز لیگ سائیڈ پر آرچ میں لیے ہوئے تھے اس نے بتا دیا کہ یہ فیلڈ پلیسنگ روایتی نہیں تھی۔ اگر ان کی شروع سے فیلڈنگ دیکھیں تو انہوں نے مکینکل پلاننگ کی ہوئی تھی وہ سلائیڈ کر رہے تھے اور بالکل رگبی کی طرح کھیل رہے تھے۔

ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو بھارت پہلے پاور پلے میں 80 رنز بنا چکا تھا جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے لیکن پھر اگلے 40 اوورز میں آسٹریلیا نے بھارتی بیٹرز کو ایسا بے بس کیا کہ وہ صرف 160 رنز ہی بنا سکے اور اس میں بھی چار چوکے لگائے۔ آسٹریلیا نے ویرات کوہلی کا باندھ کر رکھا اور اسٹرائیک روٹیٹ نہیں کرنے دی۔

شاہد آفریدی بھارتی ٹیم اور تماشائیوں پر برس پڑے

انہوں نے آسٹریلیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا 47 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے عبد مارنس لبوشن ڈریسنگ روم سے ٹیسٹ میچ کا رول لے کر آیا اور بھرپور طریقے سے ادا کیا میدان میں ہیڈ نے رنز کیے اور بھارت کو آؤٹ اسمارٹ کر دیا۔

ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ آسٹریلیا کو جیتنے کا ہنر آتا ہے۔ اس نے اس سے پہلے مذاق میں پانچ ورلڈ کپ نہیں جیت رکھے اور اب چھٹا ورلڈ کپ جیتا ہے۔ یہ بڑے ٹورنامنٹ کی بڑے ٹورنامنٹ کی ٹیم ہے۔ ورلڈ کپ اعداد وشمار پر جائیں تو انڈیا ایک نمبر پر تھی لیکن جس پلیٹ فارم پر انہیں پرفارم کرکے ثابت کرنا تھا کہ وہ واقعی نمبر ون ہیں وہاں وہ کینگروز کے سامنے بالکل بے بس ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں