ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن عدالت میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کنور عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کنور عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا جب دوران پوچھ گچھ اُس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں شامل اور مفرور تھا جبکہ کنور عمران نے اسلحہ اور بارود اکھٹا کر کے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو فراہم کیا۔ عدالت نے سابق سیکٹر انچارج کو 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور لیاقت آباد ٹاؤن کے ناظم کو 17 ستمبر 2012 کے روز نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر پرویز اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ حیدری کے قریب واقع کے ڈی اے چورنگی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

سابق ٹاؤن انچارج کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا البتہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ جماعت اسلامی نے اُن کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں