تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی فوج میں پہلی مرتبہ فور اسٹار خواجہ سرا آفیسر کی شمولیت

امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری صحت ریچل لیوائن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی پہلی خواجہ سرا فور اسٹار آفیسر بن گئی ہیں۔

63سالہ ڈاکٹر ریچل اب امریکہ کی پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کی ایڈمرل بن گئی ہیں۔ اُن کی موجودہ تقرری صدر جو بائیڈن نے کی ہے۔ اس عہدے پر تعینات ہونے سے قبل بھی وہ ملک میں اتنے بلند عہدے پر موجود واحد ٹرانس جینڈر تھیں۔

ٹرانس جینڈر

امریکا کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے اسسٹنٹ ہیلتھ سیکریٹری ڈاکٹر ریچل لیوائن، ایک مخنث افسر نے، ملک کے فور اسٹار ایڈمرل کے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔

امریکی فوج میں پہلی مرتبہ فوراسٹار خواجہ سرا آفیسر کو شامل کرلیا گیا – Naibaat

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق اُنھوں نے منگل کو حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقعے کو تاریخی اور انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم زیادہ متنوع اور تمام گروہوں کا نمائندہ مستقبل ترتیب دے رہے ہیں توامید ہے کہ آج کی تعیناتی آئندہ کئی ایسی تعیناتیوں کی شروعات ہوگی۔

اپنی تقریر میں اُنھوں نے ’ایل جی بی ٹی کیو‘ افراد کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر ریچل لیوائن ہاورڈ کالج اور ٹولن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی گریجویٹ ہیں اور اس سے پہلے وہ ماہرِ امراضِ اطفال رہ چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -