بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘جب تک بھارت میں 11 پاکستانی ہندو کے قتل پر انصاف نہیں ملے گا، دھرنا جاری رہے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے واقعے پر بھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، جب تک 11افراد کے قتل پر انصاف نہیں ملے گا دھرنا جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کاؤنسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کا قتل ہوا، واقعہ 9اگست کا ہے ، 10اگست کوواقعے پر آواز اٹھائی ،واقعے پربھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، آج سہ پہر اسلام آباد ٹول پلازہ پر اکٹھے ہوں گے۔

ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت میں شہری ایکٹ کےتحت لوگوں پر جبر پریکٹس بن گئی ہے، حکومت کے خلاف اسلام آباد نہیں آرہے ، وزارت خارجہ باربار بھارتی ہائی کمیشن کو بلارہی ہے وہ جواب نہیں دے رہی۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ایک طرف ڈیڑھ سال سے کشمیریوں پر مظالم کررہاہے، عالمی میڈیا مجھ سے رابطے میں ہے بھرپور احتجاج ریکارڈکرائیں گے، ہمارا مقصد ریڈ زون مین روڈ بلاک کرنے کا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیدل ڈپلومیٹک میں پرامن احتجاج کا موقع دیاجائے، ہم پاکستان کیخلاف نہیں آرہے بلکہ بھارتی جبر کیخلاف اکٹھا ہو رہےہیں ، اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مجھے آگے بڑھنا ہے ،جب تک 11افراد کے قتل پر انصاف نہیں ملےگا دھرنا جاری رہےگا۔

خیال رہے پاکستان کی ہندو برادری آج بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کا قتل کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشین کے سامنے دھرنا دے گی، پاکستانی ہندوؤں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

تھرپارکر سے اسلام آباد جانے والا بیس سے زائد بسوں کا قافلہ گھوٹکی سے ہوتا ہوا گزشتہ روز ننکانہ صاحب پہنچا تھا،، قافلے میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے، قافلے کے شرکاء نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

لانگ مارچ کے شرکا نے رات گوردوارہ جنم استھان میں گزاری، ہندو کونسل کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہندو خاندان کے گیارہ افراد کو بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں