اشتہار

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ٹی بی اور جذام کے خاتمے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جذام کے خاتمے کا سہرا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی کاوشوں کے سر ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ٹی بی اور جذام کے خاتمے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے، جرمنی میں پیدا ہونے والی یہ عظیم خاتون57 سال پاکستان میں مقیم رہیں اور جذام کا مرض مملکت خداد سے ختم کرنے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا۔

انسانیت کی اس عظیم خادمہ کو 1998 میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی جبکہ انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم، ہلال پاکستان اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سرخ جوڑے میں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی قبرستان میں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں