منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈاکٹر سلیم کی پراسرار موت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں ڈاکٹر سلیم کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ان کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے سخی سلطان کالونی میں ڈاکٹر سلیم محب کی مسخ شدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، پولیس خودکشی اور قتل دونوں پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکٹر سلیم کو گھر کے اندر اپنی گاڑی پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بیرونی دروازہ بند کیا اور پھر گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ وہ کچھ دیر کے بعد دوبارہ باہر آتے ہیں اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے کچھ نکالتے ہیں۔

دوسری جانب ملتان نشتر اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلیم کی موت جلنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، ان کی باڈی مکمل طور پر اکڑی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کے پیٹ کے نیچے کا حصہ، ٹانگوں کا بالائی حصہ زیادہ جلا ہوا تھا جبکہ ان کا کورنا ٹیسٹ بھی منفی تھا۔

مزید پڑھیں: ملتان: بیٹی کو “قتل” کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی لاش برآمد

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معدہ، جگر اور تلی کے کچھ حصوں کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوادیا گیا ہے تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ ان کو زہر تو نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر کے خاندان میں موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، گزشتہ دنوں ڈاکٹر سلیم کے بھائی ڈاکٹر اظہر حسین نے مبینہ طور پر بیٹی علیزہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں