13.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ ، ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ مکمل کرلیا ، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کوپیش کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ، ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا خالد یوسف چوہدری اورشیرازرانجھا بھی اڈیالہ جیل پہنچے، وکیل خالد یوسف نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےدانتوں کامعائنہ مکمل کرلیا گیا ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کےدانتوں کامعائنہ کیا گیا۔

- Advertisement -

وکیل کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے صحت سے متعلق بات کرنے کا اختیار علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کوپیش کریں گی۔

خالد یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل سےاسپتال منتقل کرنےکافیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی، جیل سپرنٹنڈنٹ نےبڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا، ذاتی معالجہ کےساتھ سرکاری ڈاکٹرزبھی جیل میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں