اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 2لاکھ 80ہزار لوگوں رقم بھجوادیں اور عوام کو خبردار کیا کہ احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کسی جعل ساز کو پیسے نہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس سروےملک میں جاری ہے،70فیصد مکمل ہوگیا، سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کوتلاش کرکے ان کوحق دیناہے۔
احساس سروے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاہور میں احساس سروے پچھلےہفتےشروع ہواہے، یہ کوئی ایساسروے نہیں ہے، جس میں ہیرپھیر ہوسکے، اس سروےسےکافی سارے پروگرامز منسلک ہے، احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کوئی فلاحی پروگرام شروع ہوتا ہے تو جرائم پیسہ دھوکا دہی شروع کر دیتے ہیں۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل سروے اس سال جون تک مکمل ہوجائےگا، احساس کی جو بھی سروسز ہیں، اس کی کوئی فیس نہیں، سروے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو وظائف بھی دے رہےہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد خاموش ہوجائیں۔
احساس کفالت پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز2لاکھ 80ہزارلوگوں کومیسج ملاکہ رقم وصول کرلیں، آج بھی 2لاکھ لوگوں کومیسج جائیں گے، پروگرام سے متعلق شکایت کیلئے ٹول فری نمبرموجودہے، عوام سےاپیل احساس پروگرام کی ٹیموں سے تعاون کریں۔
انھوں نے واضح کیا کہ کسی جعل سازکوپیسےنہ دیں سروےکی کوئی فیس نہیں، لوگوں کوجووظائف پہنچاتے ہیں وہ خدمت ہےاحسان نہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کوسروےکی ذمہ داری ان کی رضامندی سےدی جاتی ہے، اگرکسی جگہ سروےسےاگرکسی نےمنع کردیا ایسا تو ہوتا ہے ، 99فیصد اچھاکام ہورہاہےاس کو زیادہ ہائی لائیٹ کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پوری حکومت کا انجن اس وقت نیک نیتی سے لگاہواہے، جہاں اتنابڑاکام چلتاہےوہاں بدعنوان عناصرسب سےبڑاچیلنج ہوتاہے، احساس میں ایک پوراسیل ہے، جو فیک میسجزپرکام کرتاہے۔