اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، متاثرین آن لائن احساس پورٹل پرآج اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اہل افراد جنھیں احساس ایمرجنسی کیش پورٹل پر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں، وہ آن لائن احساس پورٹل پرجلد ازجلد اپنی درخواست جمع کروائیں، پورٹل آج رات 12 بجے درخواستوں کیلیئے بند ہو جائے گا تاہم ادائیگیاں 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہیں گی، پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش (ضروری اعلان)1/2
وہ اہل افرادجنکو بائیومیٹرک تصدیق کےمسائل درپیش ہیں وہ اس پورٹل پرجلد ازجلد اپنی درخواست جمع کروایئں۔ پورٹل آج رات 12 بجے درخواستوں کیلیئے بند ہو جائے گا۔ادائیگیاں 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہیں گی۔ پورٹل کا لنک درج ذیل ہے:https://t.co/q0yWpKtEMR pic.twitter.com/xfIWQFOesi— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 30, 2020
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وہ لواحقین جن کے ا ہل افراد وفات پا چکے ہیں وہ اپنی درخوست معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست درخواست بھجوائیں، آج 30 ستمبر2020 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔
۔
احساس ایمرجنسی کیش (ضروری اعلان)2/2
وہ لواحقین جنکے اہل افراد وفات پاچکے ہیں اپنی درخواستیں اس پتے پرارسال کریں:معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر،F بلاک،پاک سیکرٹریٹ،اسلام آباد۔آج درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ ہے۔ادائیگیاں 30اکتوبر2020 تک جاری رہیں گی۔— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 30, 2020