منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ثانیہ نشتر نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو203 ارب تک بڑھایا جارہا ہے ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایاجارہاہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے کہا کہ میں نےویڈیوجاری کی تھی جس میں پروگرام سےمتعلق بتایاتھا، یہ پروگرام غیر سیاسی بنیاد پر آگے بڑھایا جارہا ہے ، جن لوگوں کے انگوٹھے کے نشانات مٹ گئے ہیں ان کیلئے طریقہ وضع کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش سے سندھ سب سے زیادہ مستفید ہورہا ہے ، آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری اپنی درخواست کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ خصوصی احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 153 ارب 55کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں