لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے خلاف ہتک عزت کیس میں شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی شہباز گل کی طرف سے عابد علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کو اس کیس میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔
رانا مشتاق احمد بطورایڈووکیٹ کو شہباز گل کا پلیڈر مقرر کیا گیا تھا جو وفات پاگئے ہیں ان کی جگہ رانا اشفاق کو شہباز گل کا پلیڈر مقرر کیا جائے۔
عدالت نے شہباز گل کی جانب سے نیا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے آٸندہ سماعت پر شہباز گل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، یاد رہے کہ نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ داٸر کر رکھا ہے۔