منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘کسی چینل یا صحافی کا گلا گھوٹنے سے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی چینل یا صحافی کا گلا گھوٹنے سے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی،عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان کی خودمختاری کیلئے ڈٹی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات پنجاب میں جو ہوا سب نے دیکھا، پنجاب کو ہمیشہ اسی طریقے سے دبانے کی کوشش کی جاتی رہی ، پنجاب اپنی رائے کا اظہار ہمیشہ کھل کرتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب نےکبھی غلامی کو قبول نہیں کیا اور عوام نے ہمیشہ سامراج کیخلاف کھڑے ہوکرلڑائی کی، پنجاب کو غلاموں اور بیرونی آقاؤں کو پہلی بار سامنا نہیں ہے، پنجاب کی پہلے بھی انگریز کیساتھ لڑائی تھی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج مقامی میر جعفر میر صادق سے غلامی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، پنجاب کھڑا ہے اور ڈٹا رہے گااس ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرے گا۔

اے آوائی نیوز کی بندش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز کو بہت سی جگہوں پر بند اور پوزیشن تبدیل کی جارہی ہے، کسی چینل یا صحافی کا گلا گھوٹنے سے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان کی خودمختاری کیلئے ڈٹی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں