اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے خواتین صحافیوں کی پٹیشن کی حمایت کردی ان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھانے پر آپ کا مشکور ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہبازگل نے 150خواتین صحافیوں کی پٹیشن کے حق میں بیان دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میں اس مہم میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
پی ٹی آئی نےکلین چاٹ لینے کے لئیے کب درخواست دی ہے ؟
یہ ایک سماجی مسلہ ہے اور ہر جماعت ہر طبقے کے لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں جو کہ بری بات ہے اور اس کی مذمت ہونی چائیے۔ ایسے لوگ جن کہ دستخط تھے آپکے ساتھ وہ بھی گالی گلوچ کرتے ہیں۔ بار بار پی ٹی آئی پر اٹیک نہ کریں اصل ایشو پر رہیں https://t.co/QUPq9IAPPT
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 7, 2020
انہوں نے خواتین صحافیوں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا شکریہ کہ آپ نے گالم گلوچ کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھائی، پہلے چند لفافہ بردار لوگوں نے پی ٹی آئی کیخلاف مہم کو استعمال کیا۔
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ کے نام پر سرگرم چند لفافہ بردار پی ایم ایل این اور پی پی کے تھے، پی ٹی آئی کو ہدف بنانے کیلئے مہم استعمال کی گئی جس سے اصل ایشو نظرانداز ہوا تھا۔
ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کلین چاٹ لینے کے لیے کب درخواست دی ہے ؟ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے اور ہر جماعت ہر طبقے کے لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں جو کہ بری بات ہے اور اس کی مذمت ہونی چائیے۔
ایسے لوگ جن کہ دستخط تھے آپ کے ساتھ وہ بھی گالی گلوچ کرتے ہیں۔ بار بار پی ٹی آئی پر اٹیک نہ کریں بلکہ اصل ایشو پر رہیں۔