اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

‘بیک ڈور پر این آر او کی بھیک، انکار پر ڈرامہ شروع’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل ‏آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہبازگل نے کہا کہ کل شام این آر او کےایک اورقاصد کو جواب دے دیا گیا ‏اب آپ دیکھیں گےسائیلنٹ موڈوالی باجی کاٹوئٹر واپس آن ہوجائےگا۔

شہبازگل نے کہا کہ بیک ڈورپراین آراوکی بھیک ،تعاون کی پیشکش لیکن انکارپر پھر سےڈرامہ ‏شروع، باجی یہ داستان اب پرانی ہوئی، کوئی نیا مکر نیافریب؟

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹبر کو ہمیشہ باہر نکلنےکی پڑی رہتی ہے ‏ان کاسب کچھ باہرجوہے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ سےبنائی گئی جائیدادیں باہر علاج باہر، بزنس باہر، ‏پورا ٹبر باہر، یہ پاکستان توصرف حکومت کرنےآتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو لوٹتےہیں اورچلےجاتےہیں جتنی بھی کوشش کرلیں عمران خان انہیں ‏این آر او نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں