اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

زینب قتل کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود کا عدالت کے روبرو ندامت کا اظہار، تحریری جواب جمع کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صحافی و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس سے متعلق اپنے لگائے گئے الزامات پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے تحریک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ زینب قتل کیس کے معاملے پر میں حساس ہو گیا تھا، ملزم عمران علی سے متعلق میرے الزامات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس کے لیے میں اظہار ندامت کرتا ہوں، مزید مقدمہ نہیں لڑنا چاہتا۔

زینب قتل کیس: ڈاکٹرشاہد مسعود کےالزامات بے بنیاد قرار

صحافی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایسا تحریری جواب جمع کرایا ہے جس سے مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا، جواب میں باقائدہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے الزامات پر ندامت کا اظہار کیا، مذکورہ تحریر پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ قصور میں چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس واقعے میں پکڑا گیا ملزم عمران کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ اس کے 37 بینک اکاؤنٹس موجود ہیں اور وہ ایک بین الاقوامی گروہ کا کارندہ ہے اور گروہ میں مبینہ طور پر پنجاب کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔

زینب قتل کیس: ملزم عمران کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا: ذرائع اسٹیٹ بینک

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس سے متعلق سماعت 12 مارچ کو ہوگی جبکہ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجی  ٹی وی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد شاہد مسعود نے آج اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں