جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اپوز یشن کی سیاست میں کہیں مسئلہ کشمیر نظر نہیں آرہا، ڈاکٹر شاہد صدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان کا کہنا ہے کہ کپتان کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپوز یشن اقتدارکے ایوانو ں میں پہنچنے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقا ت انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظالمانہ کارروائیو ں کو پاکستان ہر فوم پر بےنقا ب کررہاہے، کئی روز سے کرفیو میں زند گی گزارنے والے کشمیر یو ں کی آواز پاکستان ہرفورم پر بلند کر رہا ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا کہ کپتان کشمیریوں کی جنگ لڑرہے ہیں اور اپوزیشن اقتدارکے ایوانو ں میں پہنچنے کی جنگ لڑ رہی ہے، اپوز یشن کی سیا ست میں کہیں مسئلہ کشمیر نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان پوری دنیا میں کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں 50ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 50ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں