جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جامعہ کراچی کے مقتول استاد ڈاکٹر شکیل اوج کی آج دوسری برسی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کو دو سال بیت گئے‘ آج مقتول کی دوسری برسی منائی جارہی ہے‘ لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

آج سے دو سال قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں میں واقع بیت المکرم مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹرشکیل اوج زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

ڈاکٹرشکیل کے ہمراہ ان کی صاحبزادی پروفیسرآمنہ اور ایک ساتھی پروفیسر بھی تھے، واقعے میں پروفیسر آمنہ کو بھی ایک گولی لگی ،جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے وقت تمام افراد ایرانی سفارتخانے کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

- Advertisement -

اس وقت کے وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ پروفیسر شکیل اوج کی شہادت سے نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے، وہ ایک بہت قابل انسان تھے، وہ بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے، ان کی تعلیمی خدمات کے پیشِ نظر حال ہی میں حکومت کی جانب سے انھیں ستارہ امتیاز کے لئے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرشکیل نے تھانہ مبینہ ٹاؤن میں یونیورسٹی کے ایک ساتھی کےخلاف درخواست دے رکھی تھی اور اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی تھی اور قاتلوں کی نشاندہی پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے چند ماہ بھی پولیس نے پیشہ ور قاتلوں کے ایک گروہ کے رکن منصور نامی زشخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ گروہ ڈاکٹر شکیل اوج‘ پروفیسر سبط جعفر اور کئی دیگر قابل شخصیات کے قتل میں ملوث ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں