جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی وفاق حوالگی کے لیے خط

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: غداری کے مقدمے میں اسیر ڈاکٹرشکیل آفریدی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی پولیو مہم کی آڑ میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی غداری کے مقدمے میں اِس وقت سینٹرل جیل پشاورمیں قید ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے صوبائی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی وفاق کے خلاف مقدمہ وفاق کے زیر انتظام چل رہا ہے اس لیے ملزم کو کسی وفاقی ادارے یا مقام پر قید ہوجانا چاہیے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی وفاق کا قیدی ہے جسے صوبائی حکومت کی جیل میں رکھا گیا ہے چنانچہ وفاق کو چاہیے کہ ملزم کی منتقلی کے انتظام کرے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق حکومت کو آٹھ مراسلے ارسال کیے لیکن وفاق نے کسی ایک کا جواب بھی نہیں دیا اب چونکہ دوبارہ سے یہ معاملہ اٹھ رہا ہے اس لیے وفاق کو ایک بار پھر خط لکھا ہے۔

یاد رہے ڈاکٹرشکیل آفریدی کو مئی دو ہزار گیارہ میں ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ جعلی پولیو مہم کے بہانے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے خون کے نمونے جمع کیے اور امریکہ کو مطلع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں