ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی نژاد سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی نژاد سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، وہ ٹیکساس اسمبلی میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

کامیابی کے بعد ڈاکٹر سیلمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سمیت ہر ایک نے انتخابی مہم میں بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب کہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈاکٹر سلیمان لالانی کے علاوہ دیگر بھی پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

علی سجاد مسلسل تیسری بار بھی آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے جب کہ کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر آصف محمود کے پہلے مسلمان سینیٹر کے طور پر کامیابی کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز نے 207 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کرلی ہے، ڈیموکریٹس نے 188 نشستیں جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مڈٹرم الیکشن، ایوان نمائندگان میں ریپبلیکنز کی ڈیموکریٹس پر برتری

مڈٹرم کے لیے سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ری پبلیکنز نے 49 جب کہ ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں حاصل کیں، جارجیا میں سینیٹ نشست پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں