جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات لندن روانہ ہوجائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ اٹھانے کے لیے آج رات تین بجے نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 623کے ذریعے لندن روانہ ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے کو جنیوا میں قائم انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کے لیے لندن میں وکلا سے مشاورت بھی کریں گے، سربراہ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تمام تر ویڈیو اور دیگر دستاویزی ریکارڈ ساتھ لے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

مزید پڑھیں :  رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے،ڈاکٹر طاہر القادری


 

اس سے قبل سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا ہے کہ کارکنوں کی خواہش کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک الگ الگ جماعتیں ہیں، میرے کارکنان اور عوام نے رائے ونڈ مارچ کا مینڈیٹ مجھے دیا ہے، وقت آنے پر فیصلہ کروں گا اور رائے ونڈ کی جانب مارچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔


 

مزید پڑھیں : رائے ونڈ مارچ عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے، طاہر القادری


 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موومنٹ سیاسی ہے جب کہ ہماری موومنٹ سیاسی نہیں ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص چاہتے ہیں، ہمیں قانون کے مطابق دباؤ ڈال کر بدلہ لینا ہے، ہم جہاں بھی جائیں گے انصاف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ جون میں ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد وطن واپس آئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں