لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے نوازشریف کے اسلام آباداستقبال کو سیاسی جنازے کا نام دے دیا، متوالوں کومشورہ بھی دیا اور کہا کہ لیگی سیاسی مردہ کب تک کندھوں پراٹھائےپھریں گے؟ سیاسی لاش کو متعفن ہونے سے پہلے دفنا دیں۔
نااہل نوازشریف کی بذریعہ سڑک اسلام آباد آمد کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا خزانےکےچوراورماڈل ٹاؤن کےقاتلوں کی بقیہ زندگی سڑکوں پر ہی گزرے گی،آج کے استقبال پر خوش ہونے والوں کو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کی مقبولیت یاد رکھنا چاہئے، نااہل نوازشریف کی مقبولیت کا نظارہ قوم 12اکتوبر1999کو کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں : قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طاہر القادری
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 8 اگست کو وطن پہنچوں گا،شریف برادران کارکنوں کے قاتل ہیں، سڑکوں پر گواہیاں دینے والے شریف خاندان کو ابھی بے گناہ کارکنوں کے قتل کا حساب دینا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کارکن تیار رہیں اور انشاءاللہ گاڈ فادر کی نااہلی سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملے گا ، دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں بیٹھےہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام چھوٹے بڑے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحوں کو سکون میسر آئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 8 اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، پی اےٹی کے کارکن لاہور ایئرپورٹ پر انکا استقبال کرینگے۔