جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاناما کیس میں‌ کرپٹ وزیر اعظم بچ گیاتو بڑی بربادی ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے پاناما کیس میں کرپٹ وزیراعظم بچ گیا تو بڑی بربادی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، بادی النظر میں وزیر اعظم،انکے بچے منی ٹریل نہیں دے سکے، دیکھتے ہیں محفوظ فیصلہ آنے پر کون غیر محفوظ ہوتا ہے ۔

طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں نے عدالتی معاملے پر غیر مہذب زبان استعمال کی، امید ہے اس بار جعلسازقانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، جےآئی ٹی نے اپنے حصے کا کام جرات مندی سے کیا۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کے بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا، ڈاکٹرطاہرالقادری


یاد رہے اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ پاناما جےآئی ٹی ارکان نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی، نوازشریف کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، شکر ہے جےآئی ٹی تحقیقات پر میرا تجزیہ غلط نکلا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پانچ میں سے دو ججز نے تو نوازشریف کا قصہ ہی تمام کر دیا تھا، جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ اکثریتی لیکن رپورٹ متفقہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں