جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے آج سے تحریک کا اعلان کردیا ۔ شیخ رشید بھی آج سے حکومت مخالف جلسوں کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے، اپوزیشن کی جماعتیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے بھی آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے لوگوں سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

- Advertisement -

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا بیس اگست سےشروع ہونے والی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کی تحریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کا سرمایہ ذاتی دولت سمجھ کر اڑایا،ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سیاست میں آکر کروڑوں روپے لگائے اور کھربوں اکٹھے کئے۔ یہ سائنسی ڈاکو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا راؤنڈ ہے میں دوسرے راؤنڈ کا اعلان 29 یا 30 اگست کو کرونگا۔

علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے، شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ آج فیصل آباد، اکیس اگست کو گوجرانوالہ، ستائیس اگست کو ملتان اور اٹھائیس اگست کو کراچی میں پنڈال سجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کل جلسے سے اہم خطاب کروں گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں