پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی: طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی، نوازشریف اپنے کاروبار کے لیے کسی بھی حد کو پار کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چیخ رہے ہیں کہ انہوں نے 80 پیشیاں بھگتیں جبکہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین نے 220 پیشیاں بھگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے دشمنوں کی سرمایہ کار ہیں، نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نوازشریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، انہوں نے ہر سوال کے جواب میں سیاسی تقریر کی، ان سے پوچھا گیا کیسز کیوں بنے تو نوازشریف نے کہا ایٹمی دھماکا کیا اس لیے بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ساری تقرریں جھوٹ پر مبنی ہیں، اب جیل ان کا انتظار کررہی ہے، صرف شریف خاندان کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جتنا شریف خاندان کرپٹ ہے اتنا ہی یہ نظام کرپٹ ہے، نوازشریف کے بعد شہباز شریف اور ان کا ٹولہ بھی ہے۔

سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی زندگی میں ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دی، یہ اپنے ایم این اے سے 2، 2 سال تک ہاتھ نہیں ملاتے، چور چور ہوتا ہے چاہے کسی پارٹی میں بھی جائے، جنہوں نے آئین وقانون کو یرغمال بنایا سب کی چیخیں نکلیں گی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے نے دن دیہاڑے لاشیں گرائیں اور ان کے ٹولے نے پورے پنجاب کو لوٹا، قوم احتساب اور ماڈل ٹاؤن شہدا کے مقدمات کے نتائج کی منتظر ہے، انتخابات کے نام پر چور، اچکے ملک پر قابض ہوجاتے ہیں، کرپٹ سسٹم نے ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو جنم دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا مملکت اس لیے بنائی گئی کہ لٹیرے حکومت کریں،ملک کولوٹیں، قوم اس تماشے کو دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دے گی، وہ نظام جو گندے لوگوں کو دوبارہ لائے اس کو ٹھوکر مارتا ہوں، اس وقت ووٹ خریدے جاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں