پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مہم جوئی کر رہے ہیں، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مہم جوئی کر رہے ہیں، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بھی منصوبہ ساز ہیں، انہیں لوٹ مار، قتل وغارت گری کا حساب دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عدلیہ سے متعلق ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، ضمیر اور ووٹ کے تقدس جیسے الفاظ ان کے منہ پر نہیں جچتے۔

ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے پوری سیاسی قیادت کو یکجا کردیا، طاہر القادری

انہوں نے کہا کہ قاتل اور کرپٹ اشرافیہ کو کڑی سزائیں نہ ملیں تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے، چھانگا مانگا کے جنگلوں میں کس ووٹ، مینڈٹ کے تقدس کی حفاظت کی گئی؟ شریف خاندان کی چوری سب کے سامنے ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک بار پھر عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت قانون پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں۔

احتساب عدالت میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

یاد رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے تمام ملزمان کو شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں دیں جب کہ مرکزی ملزم گلو بٹ کی رہائی کا مقدمہ بھی شہباز حکومت نے لڑا تھا اور سفاک ملزم کو رہائی دلائی۔

واضح رہے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی دختر مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پہنچے تھے جہاں کیس میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں