چینی صدر کے سابق مشیر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب دارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگتے ہو۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے سابق مشیر اور وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کو لاجواب کردیا اور کہا کہیں دہشت گرد حملہ ہو بغیر ثبوت الزام کے بجائے تحقیقات کی جانی چاہیئے۔
چینی صدر کے سابق مشیر نے اینکر سے سوال کیا کہ پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب دارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگتے ہو۔
پروفیسر وکٹرگاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کیخلاف دہشت گرد حملےہوئے، چین نےپاکستان پر بلاوجہ الزام تلاشی کے بجائے آزادانہ تحقیقات کروائی۔
وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، چین اورپاکستان کی دوستی سیسہ پلائی دیوارکی مانند ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین اچھے برے وقت کے اتحادی پڑوسی ملک ہے، چین ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کیلئے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا اور پاکستان اورچین کی دفاعی پارٹنر شپ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔