اشتہار

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، آج رات بارہ بجے لاہور کے مزید علاقے بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آج رات بارہ بجے لاہور کے مزید علاقے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤ ن، ماڈل ٹاؤن اور والڈ سٹی ایک ہفتےمکمل بند رہیں ‌گے۔ایس او پیز پرعمل نہیں ہو رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، متعدد لوگ کورونا سے صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا ہے کورونامریضوں کیلئےوینٹی لیٹرزسمیت طبی آلات میں اضافہ کیاگیاہے، ہمارے پاس 250 ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ ،60 وینٹی لیٹرز خالی ہیں، 30 سے 50 فیصد بیڈز اسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نےلاہور کے کچھ علاقے بند کئےہیں، اور مزید کچھ علاقے بندکرنےجارہےہیں، جن علاقوں میں کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ہے ، انہیں بندکررہےہیں، اگلے ایک ہفتے کیلئے گلبرک،فیصل ٹاؤن،گلشن راوی،ڈی ایچ اے بند کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا مارکیٹس اورریٹیل شاپس کھولنابہت ضروری تھیں، ایسی صورتحال میں معیشت کا پہیہ چلناب ھی بہت ضروری ہے، آج صبح اخبارمیں کراچی کی ایک خبرپڑھ رہی تھی، ایک بزرگ باہرجارہاتھاتواس سے پوچھاگیاآپ باہرکیوں ہیں، اس بزرگ نےکہاوائرس سےمرنابہترہےبھوک سےنہیں.

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں جگہیں اورادویات موجود ہیں،ایکٹمرا انجکشن جس مریض کوضرورت ہے اسے دے رہے ہیں، مارکیٹوں میں ایس اوپیز پرعمل درآمدنہیں ہورہا، ایس اوپیز پر عمل کرانا حکومت کی ذمہ داری تو ہے لیکن عوام کی بھی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوشش ہےمعیشت کاپہیہ بھی چلتارہےاوروباپرقابوبھی پایاجاسکے، سب سےزیادہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی مارکیٹوں میں ہورہی ہے، بارہاکہاہےکہ ماسک پہننالازمی ہے،اپنےناک اورمنہ ڈھانپیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک ہفتےکیلئےگلبرک،ماڈل ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،گارڈن کےعلاقےبندرہیں گے، ڈی ایچ اے،گلشن راوی اوروالڈ سٹی کے علاقے بند کیے جا رہے  ہیں، آج رات 12بجے کے بعد یہ علاقے بند ہوں گے، دودھ،بیکری،میڈیکل اسٹورودیگردکانیں پہلےبھی بندنہیں کی گئی تھیں۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعدادکم ہورہی ہے، مریضوں کےکم ہونےسےاسپتالوں میں جگہیں بڑھ جائیں گی، یہ وباکہیں جا نہیں رہی  وبااب بھی موجودہے، لوگوں سےسختی کریں توبرابھلاکہاجاتاہےنہ کریں توبھی، امید ہے ان علاقوں میں ہفتےکے اندر صورتحال کافی بہتر ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں