جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ، اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، روبوکال سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں ہوگی اور اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے، 15روز کے اندر ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں، مریضوں اور اہل خانہ سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل لاہور میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس ہوا،اس موقع پرڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت میں بھرتیوں اور ترقیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ خطرناک بیماریوں کے علاج ک موثرآگائی مہم ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

واضح رہے کہ رواں ہفتے 27 اگست کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں