پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس پر جیل حکام انہیں فوری طور پر پولیس سروس اسپتال لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے آج پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

ادھر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نظر بندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ سے معطل کرانے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ رہائی پانے والی 14 خواتین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ مہرمحمد ارشد نے بتایا کہ گرفتار خواتین کو تھانہ چوہنگ لے جایا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں