پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

"مولانا فضل الرحمان کو نیند کی گولی دینی چاہیے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پیشے کے اعتبار سے صرف گائنا کالوجسٹ ہی نہیں بلکہ وہ  ایک اچھی حس مزاح بھی رکھتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام "ہمارے مہمان” میں ہمیں ان کا یہ روپ بھی دیکھنے کو ملا جب انہوں نے ایک سیگمنٹ میں اپنے جملوں سے سننے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔

پروگرام "ہمارے مہمان” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زندگی میں سب سے بڑی دولت آپ کی صحت ہے اس کا خیال رکھیں۔

میزبان فضا شعیب نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان کے سوال کیا کہ وہ ان چند اینکرز میں سے ان کی خوبی یا خامی بتائیں یا انہیں کوئی مشورہ دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاشف عباسی سے متعلق کہا کہ یہ سب کو بیلنس میں لے کر چلتے ہیں اور گفتگو کے دوران مسکراتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صابر شاکر کو میرا مشورہ ہے کہ دوسرے بندے کو بھی بات کرنے کا زیادہ موقع دیا کریں اور وسیم بادامی سے متعلق کہوں گی کہ وہ کسی اچھی بات کی تعریف بھی مشکل سے ہی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسی طرح ارشد شریف ، ماریہ میمن، شاہ زیب خانزادہ، کامران خان اور ندیم ملک سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

سیاست دانوں سے متعلق ایک سیگمنٹ کہ وہ آپ کے کلینک میں آئے ہیں، ان کو کس دوا کی ضرورت ہے یا آپ ان کیلئے کیا دوا تجویز کریں گی۔

اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بلاول سے کہوں گی کہ رئیلٹی چیک کی دوا لیں، اور نواز شریف کیلئے اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق کہا کہ وہ خود ڈاکٹر ہیں اپنا علاج بہتر کرسکتی ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ کو صرف وٹامنز کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں نیند کی گولی دینی چاہیے، جبکہ مریم نواز س متعلق کہا کہ ان کو الرجی کی دوا کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں