جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نوازشریف کی رپورٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، ڈاکٹر یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی رپورٹ ہیک کرنےکی کوشش کی گئی، گردوں سےمتعلق رپورٹ نارمل ہیں، کوئی خطرے کی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا اس ملک میں جس کا کام کرنے کو دل نہیں کرتا، وہ سیاست کر رہا ہے، وائی ڈی اے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والوں کی طرح سیاست کر رہی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا ڈاکٹرز اور فارماسسٹس سمیت محکمہ صحت میں جتنی بھی بھرتیاں ہوئیں، ہم نے آ کر کیں، ڈاکٹروں کی بھرتی کا کریڈٹ پچھلی حکومت کو  نہیں جاتا، ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس بے شک عدالت نے لیا تھا لیکن عملدرآمد ہم نے کروایا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کسی لحاظ سے بھی ڈاکٹرز کیخلاف نہیں، پی ایم اے کے سنیئر ڈاکٹرز سے اس پر مشاورت ہو چکی ہے، اسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنا ہوتا تو پی کے ایل آئی کو تحویل میں نہ لیتے، وائی ڈی اے اور تمام احتجاج کرنے والوں کو اس حکومت میں کام کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کو لندن بھیج دیں‌ تو زندگی کی کیا ضمانت ہے؟ یاسمین راشد

انھوں نے نوازشریف کی گردوں سےمتعلق میڈٰیکل رپورٹ درست قراردیتے ہوئے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، ہم علاج کرانے کو تیارہیں مگر نوازشریف تیار  نہیں۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا مریم نواز کے ٹوئٹ سے مریض کاذاتی نمبرعام ہوگیا، شوگر اگر کنٹرول نہ ہوتو اثرگردوں پر ہوتاہے، میں رپورٹ کوتشویشناک نہیں کہوں گی۔

یاسمین راشد نے کہا نوازشریف کوعلاج کےلیےہرسہولت دےرہےہیں، گردوں سےمتعلق نوازشریف کی رپورٹ نارمل ہیں، ان کی رپورٹ کو ہیک کرنےکی کوشش کی گئی ،مریض تویہ کہہ رہاہےکہ میں نےعلاج ہی نہیں کرانا، ہم نے علاج کی سہولتیں دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں