راولپنڈی:وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم 2 سال محنت کرتے رہے تو پاکستان کو پولیو فری قرار دے دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر بھٹواسپتال میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا، ہم 2 سال محنت کرتےرہے تو پاکستان کو پولیوفری قرار دے دیا جائے گا۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی ساری ٹیم نے99فیصدبچوں کوانسدادپولیوقطرےپلائے، 29 ہزارمسنگ بچوں کوڈھونڈ کراب انسداد پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔
وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ کوروناکےاب صرف 10مریض اسپتال میں موجودہیں، ویکسین کی پہلی ڈوز 5 کروڑ سے زائد لوگوں اور دوسری ڈوزساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو لگ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 42 ارب روپےادویات کےلیےدیےگئےلیکن مریضوں کونہیں ملتیں، ادویات میں کرپشن موجود ہےجس کونظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، کرپشن پر نظر ہے اور سب پرہاتھ ڈالیں گے۔