لاہور: جناح ہاؤس حملے میں نامزد پی ٹی آئی کی خاتون گرفتار رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی، پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی رہنماکا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا اور انہیں دو گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی رکھا گیا اور ٹیسٹ رپورٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔