جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بستر پر3 ،3 مریض لیٹے ہیں، دل کرتا ہے میٹرو کو رکوادوں، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بستر پر3، 3 مریض لیٹے ہیں، دل کرتاہےمیٹرو کو رکوا دوں، اسپتالوں کے پیسے میٹرو اور اورنج ٹرینوں پر لگا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب نے راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کیا، دورے کے دوران یاسمین راشد نے کہا اسپتالوں کے پیسے میٹرو اور اورنج ٹرینوں کو دیئے جاتے ہیں، بستر پر 3 ،3 مریض لیٹے ہیں، دل کرتا ہے، میٹرو کو رکوا دوں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا ڈاکٹرز مشکلات کا بتاتے ہیں، درخواستیں لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے پاس فنڈز نہیں تو حالات کیسے بہتر ہوں گے۔

وزیر صحت پنجاب نے بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹرز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا مریض بیٹھے ہوئے ہیں،عملہ موبائل میں مصروف ہے، مجھے 3 ماہ میں اسپتال اور ایمرجنسی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں : مریضوں اور اہل خانہ سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر یاسمین

یاد رہے چند روز قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے، 15روز کے اندر ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں، مریضوں اور اہل خانہ سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے 27 اگست کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں