بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں، لوگ عید الاضحیٰ ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے منائیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں، باقی اضلاع میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگ عید الاضحیٰ ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے منائیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 173 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 144 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82 ہزار 552 ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لوگ لاہور ویسٹ مینجمنٹ سے تعاون کریں اور عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

شہر میں صفائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وارننگ دے دی ہے کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شکایت آنے پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں