اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

19 ہزار ڈینگی مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہوگئے: ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے اسلام آباد میں بہتر ڈائیگنوسٹک سسٹم قائم کیا، وفاقی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے۔

اس سے قبل ایک اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ڈینگی کے 90 فیصد مریضوں کو اسپتال داخلے کی ضرورت نہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی گھر پر نگہداشت ممکن ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ ڈینگی مریض اسپتال داخلے کے وقت گھر کا مکمل پتہ لکھوائیں، اسپتال میں داخل ڈینگی مریض کے گھر کے گرد اسپرے یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز راولپنڈی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں