منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کورونا وائرس ، ایرانی وزیر صحت کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے ، ایران کی سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی کو پاکستان سے شیئرکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے ظفر مرزا کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی ، جس میں ظفر مرزا نے کورونا پر حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور ایران کے وزیر صحت نے ایران کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے، ایران نےسماجی میل جول میں فاصلہ پرقومی پالیسی بنائی ہے، ایران کی قومی پالیسی کوپاکستان سے شیئرکریں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سےنمٹنے کےلیےبھر پوراورمؤثراقدامات کیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صورتحال کی نگرانی کی جاتی ہے، وزیراعظم صورتحال کوخود مانیٹر کرتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا،  ٹیلی فونک رابطہ کے دوران وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو رمضان کی مبارک باد دی۔

شاہ محمود نے ایران میں کرونا سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران حکومت اور عوام بہادری سے کرونا کا مقابلہ کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ میں افغان امن عمل سمیت علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیاتھا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں