جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چینی شہر ووہان میں زیرتعلیم طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم تمام طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ176پاکستانی طلباء چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں، اس سلسلے میں میرا چین میں پاکستانی سفیرسے رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور تمام طلباء پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، طلبا آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، وزارت صحت، سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں