ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کرونا کے خلاف جنگ میں پاک افواج کا بھی بڑا کردار ہے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاک افواج کا بھی ایک بڑا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریف کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں کیا چیلنجز ہیں، آرمی چیف نےبھی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کرونا وبا کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں، این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ایک ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد 20 ہزار سے بڑھانے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

ظفر مرزا نے کہا کہ ہیلتھ کمیٹی کی صدارت ان کے ذمے ہوگی، ہیلتھ کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرا بھی شامل ہوں گے، کمیٹی میں تمام وزرائے صحت مربوط طریقے سے کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرونا اقدامات: رمضان میں بھی پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ایک اور کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ہیلتھ کے ماہرین شامل ہوں گے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں پاکستان میں ایک الگ ماحول ہوتا ہے، ہمارے جید علمائے کرام نے 20 نکاتی ایس او پی پر اتفاق کیا ہے، سب سے گزارش ہے کہ پاکستان میں آنے والے دن اور ہفتے اہم ہیں، ہمارا فرض ہے کہ کرونا کو ملک میں پھیلنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں