بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کرونا وبا سے متعلق پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وبا سے متعلق پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے پہلے دن عوام نے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، رمضان میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے، عوام رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ یاران وطن ویب سائٹ کا مقصد طبی ماہرین کی رضاکارانہ خدمات لینا تھا، ویب سائٹ پر دنیا بھر میں پاکستانی ماہرین رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں، این سی او سی میں تمام وزرائے صحت کی مشاورت ہوئی ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین بننے سے متعلق اقدام نہیں ہے، کرونا ویکسین سے متعلق چین کی کمپنی نے رابطہ کیا ہے، چینی کمپنی کے مطابق کرونا ویکسین کافی حد تک بن چکی ہے، چینی کمپنی نے ویکسین کے ٹرائل کے لیے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کے لیے جاپان میں بھی تحقیق جاری ہے، جاپانی سفارتخانہ نے ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے مزید معلومات اور دستاویزات جاپان سے مانگی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 256 ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 12227 ہوگئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے، 9 مئی تک موجودہ صورت حال چلے گی، صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورت حال کے مطابق فیصلہ کریں گی، رمضان میں سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں