اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا ، نیوایئرمناکرچین سےپاکستان لوٹنےوالےچینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کا اوریجن چین سے مل رہا ہے ، اس وائرس میں مبتلامریضوں نےچین میں سفر کیا ہے ، یہ وائرس جانوروں کےذریعے انسانوں میں منتقل ہوتاہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں540کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک 17لوگوں کی کرونا وائرس سے موت ہوچکی ہے، پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا
معاون خصوصی نے کہا کہ ایک ہفتےمیں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنےکیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے، چین سے آنےوالےمسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔
مزید پڑھیں : کرونا وائرس، چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ سوست بارڈر پر چین اور پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ ہے، پاکستان میں اس وقت 19انٹری پوائنٹس ہیں ، کروناوائرس سےمتاثرہ چینی شہر میں آنےجانے کی پابندی لگی ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا کہ چین کا نیا سال شروع ہوا ہے،پاکستان میں کام کرنیوالے ابھی چین گئے ہیں لیکن جب چینی واپس آئیں گے تو کروناوائرس پاکستان آنے کا خطرہ ہے،نیوایئرمناکرچین سےپاکستان لوٹنےوالےچینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی
گذشتہ روز معاون خصوصی برائےصحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کسی قسم کی سنسنی پھیلانےکی ضرورت نہیں، چین میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،پاکستان میں وائرس سےمتاثرکوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نےچین سےآنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے ایئر پورٹ پرسرویلینس سینٹرقائم کردیاہے۔