بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسپتال میں کرونا کے حوالے سے قائم آئیسولیشن روم کا دورہ کیا انہوں نے آئیسولیشن روم میں تعینات عملے،سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وفاق، صوبوں نے کرونا سے بچاؤ کے لیے اسپتال،علیحدہ کمرے مختص کر رکھے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، پورے ملک سے 289 مشتبہ کیسز کے نمونوں کے ٹیسٹ ہوئے، ابھی تک6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ایک مریض مکمل صحت یاب ہوچکا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہر نزلہ، زکام کروناوائرس نہیں ہوتا، عوام حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، ظفر مرزا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی کاز ہے، ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں