منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘اب ہیلتھ ورکرز بھی اپنی شکایات درج کراسکیں گے’ نمبر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ اب ہیلتھ ورکرز بھی اپنی شکایات درج کراسکیں گے، ہیلتھ ورکرزاپنی شکایات ہیلپ لائن 1166 اور واٹس ایپ نمبر 03001111166پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے این سی اوسی میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی فلاح بہبوداہم ترجیح ہے، ورکرز کیلئےخصوصی پیکیج کا اعلان کیاگیاہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ جیسےہی آپ کی شکایت ملے گی تو اس کی کیٹیگری کا تعین کیا جائے گا اور فوری طور پر شکایت صوبوں میں ہمارے پوائنٹ پر بھیج دی جائےگی جبکہ وہاں سے ان شکایات کو جلد از جلد حل کرنےکی کوشش کی جائےگی ، پھرآپ کےنمبرپرکال کرکےبتایاجائیگاکہ شکایات کاازالہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان

یاد رہے ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا تھا 7 مختلف ایریاز میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز مستفید ہوسکیں گے جبکہ ٹیکس چھوٹ اور 3 سے 10ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق ہیلتھ کیئرورکرز کیلئے پی پی ایز،این95ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، کورونا مریضوں کے اسپتالوں میں سیکیورٹی، عملہ  مستفید ہوسکے گا، پیمرا میڈیا کیلئے ہیلتھ کیئر ورکرز سے متعلق خصوصی ہدایات دے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کے انفرادی مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن قائم کی ، ہیلتھ کیئر ورکرز کے ٹیسٹ  ، ادویات کی فراہمی اور علاج ترجیح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں