اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا، پیکج ان کیلئے ہوگا جو براہ راست کورونا مریضوں کی نگرانی کررہےہیں جبکہ ذمہ داریوں کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج پر کام کررہےہیں ، ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا، ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،پیکج ان کیلئے ہوگاجو براہ راست کورونا مریضوں کی نگرانی کررہےہیں۔
ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ سب کو سختی سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبائی وزرائےصحت اور ماہرین سے مشاورت کی گئی، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارا حصار ہے ، وفاق، صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج کےاطلاق کی ذمہ دارہوں گی۔
معاون خصوصی نے کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پیکج 7گروپ پر مشتمل ہے، پہلے گروپ معاشی ،دوسرا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہے، تیسراگروپ ٹریننگ اورچوتھا ہیلتھ ورکرز سپورٹ میکنزم ، پانچواں گروپ ہیلتھ ورکرز اورانکے اہلخانہ کی صحت سےمتعلق ، چھٹا گروپ پرائیوٹ کیئرہیلتھ ورکرزکو دی جانیوالی سہولت سے متعلق اور ساتواں گروپ قومی سطح پر ہیروز کوکس طرح یاد رکھنا ہے اس سے متعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا ، پی پی ای دستیابی ابتدائی دنوں میں بہت بڑا مسئلہ تھی ، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائےگی اور ورکرز کو ایک کروڑ روپے تک پیکیج دیاجائےگا۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ دیکھنے کو ملابعض مریضوں کے لواحقین قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، کرونا مریضوں کےاسپتال کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمہ داری ہے، کوروناکاعلاج کرنیوالے اسپتالوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا پربھی ڈاکٹرز کی کردار کشی کے واقعات بھی سامنے آئے ، ہیلتھ ورکرز کی کردار کشی روکنے کیلئے بھی پیمرا سے ملکراقدام کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ چینی یونیورسٹی سےملکر 5ہزار ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ ہورہی ہے، ایک ہزار فرنٹ لائن ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے باقیوں کی جاری ہے۔
ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وی کیئر پروگرام کےتحت ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ بھی جاری ہے، پروگرام کےتحت 20ہزار ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ ہوچکی ہے جبکہ وی کیئرپروگرام کےتحت نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے بھی ٹریننگ جاری ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوذاتی مسائل کےحل کیلئےفون نمبردی جارہاہے ، ہیلتھ ورکرزمتعلقہ نمبرپر کال کرکے اسپیشلسٹ سے رابطہ کرسکیں گے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں اس بیماری کےلگنے کے چانسز ہوتے ہیں، خدانخواستہ کوئی ہیلتھ ورکرکوروناسے متاثر ہوتوان کاعلاج ترجیح ہوگی۔