تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماضی کا مشہور پاکستانی ڈرامہ سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ اب عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شروع کردہ کلچرل ایکسچینج پروگرام کا ایک حصہ تھا۔

اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے۔

سرکاری ٹی وی چینل کے دو ڈراموں تنہائیاں اور آہٹ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم ڈرامہ دھوپ کنارے کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی وی کنٹرولر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر دونوں ڈراموں پر کب زیر التوا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بھی ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے کہ جب پاکستان کے مقامی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کے ناظرین کے لیے نشر کیا جائے گا۔

اِس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر شہرہ آفاق ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس کے سحر میں پاکستانی عوام جکڑے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -